نئی دلی: پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کووقتی طورپردبایا تو جاسکتا ہے لیکن دائمی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا اس لیے ہمیں یقین ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔
Liberation movements as time has to be pressed Can not finish, Pakistani high commission
یوم پاکستان کے موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیزقیادت میں برصغیرکےمسلمانوں نے آزادی کے خواب کی تعبیر پائی، پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی مملکت بنانےکی ذمہ داری ہم سب پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن پاکستان اوربھارت دونوں کے مفاد میں ہے اور معنی خیزمذاکرات سے ہی دیرپا امن یقینی بنایا جاسکتا ہےجب کہ بھارت سے مذاکرات کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کاحل بات چیت سے چاہتا ہے، دوطرفہ مسائل پرہماراموقف اصولی اورعالمی قوانین کےمطابق ہے،پاکستان بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لیے پر امید ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات پرامن طریقےسے حل کریں گے بالخصوص جموں کشمیر کا تنازع جس کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کووقتی طورپردبایا تو جاسکتا ہے لیکن دائمی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا اور ہمیں یقین ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔