لیبیا نے 20 مصری مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ حکام کے حوالے کردی ہیں۔
ان افراد کو سرت شہر میں سن 2015ء میں شدت پسند تنظیم داعش کے جہادیوں نے قتل کیا تھا، ان افراد کی باقیات گزشتہ برس اکتوبر میں ملی تھیں۔
داعش نے فروری 2015ء میں ان قبطی مسیحیوں کے قتل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
ان لاشوں کو لیبا کے شہر مصراتہ سے کفن باکسز میں ایک جہاز کے ذریعے مصر پہنچایا گیا جہاں قبطی چرچ کے سربراہ ٹواڈروز دوئم نے یہ لاشیں وصول کیں۔
ان لاشوں کو مصر کے منیا صوبے لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔