نوجوان کی انوکھی کاوش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا
روم (یس اُردو) پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ، اٹلی میں پاکستانی نوجوان محمد راشد نے سر سے ایک منٹ میں 61 بوتلوں کا ڈھکن کھول کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ۔اٹلی کے ایک شومیں پاکستانی نوجوانوں کا کرتب دیکھ کر حاضرین کا منہ کھلا رہ گیا، پاکستانی شہری محمد راشد نے ایک منٹ میں سر سے 61 بوتلوں کے ڈھکن کھول دیے ۔نوجوان کی انوکھی کاوش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ، حیران کن اس کرتب میں محمد راشد کا ساتھ مجتبیٰ حسن مغل اور سید جنید ریحان نے بھی دیا ۔محمد راشد اس سے پہلے ایک منٹ میں 128 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں