لاہور: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ارشدخان نے کہا ہے کہ اس شعبے میں آنے کے بعد میرے لائف اسٹائل میں بڑی تبدیلی آئی ہے، عزت اورذلت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اور صرف ایک تصویر کے بعد مجھے اتنی شہرت ملنااس کا واضح ثبوت ہے۔
Lifestyle has changed after comes in the showbiz , Arshad Khan
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ چائے کا کھوکھا میرا اپنا نہیں تھا میں وہاں ملازمت کرتاتھا مگرمیری وجہ سے چائے کے کھوکھے کوبھی شہرت مل گئی ہے۔ ارشد خان نے کہا کہ مجھے ہر صورت اپنی روایات کی پاسداری کرنی ہے اور میں ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کروں گا جس سے میرے گھر والوں یا میرے خاندان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دن بدن میری مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے جسے مینج کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔