پانامہ لیکس کے جھٹکے ابھی ختم نہ ہوئے تھے کہ امیر جماعت اسلامی نے مزید جھٹکوں کی نوید سنا دی، کہتے ہیں پانامہ لیکس تو آغاز ہے ابھی اور دھماکے ہونگے۔
لاہور: (یس اُردو) پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق بولے کہ جیسے پولیو کے خاتمے کے لئے بچوں کو قطرے پلائے جاتے ہیں، ایسے ہی حکمرانوں کو کرپشن سے بچانے کے لئے قطرے پلانا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس تو پہلا دھماکہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہہ دیا کہ کرپشن کے خلاف بڑی تحریک کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے بہت سے رہنماؤں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیب نے کرپشن کے خلاف مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسکی مٹی پاؤ اور پلی بارگینگ پالیسی سے کرپشن کو فروغ ملا ہے