وہاڑی(علی وارث کلیم )شہر بھر کی طرح لکڑی منڈی اور کلب رود پر بھی نا جا ئز تجا وزات کی بھرمار ، لکڑیوں اور رکشہ ، ریڑھی والوں کی وجہ سے کھلے بازار سکڑ کر چند فٹ تک رہ گئے متعدد حادثات میں ایک خاتون سمیت کئی افراد اب تک زخمی ہوچکے ہیں انتظامیہ خاموش ، عوامی وسماجی اور کاروباری ، شہری حلقوں کا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، واقعات کے مطابق شہر کے اکثر بازاروں کی طر ح لکڑ منڈی اور اس کے گرد نواح، کلب روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے پیدل چلنے والے کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگے ، دکانداروں نے فٹ پا تھوں پر اپنی دکانیں کھل رکھی ہے اور عرصہ دراز سے اپنا قبضہ جما ئے ہوئے ہیں ۔ جس کہ رہی سہی کسر رکشہ اور ریڑھی الوں نے نکال دی ہے جس سے اکثر حادثات رونما ہو تے ہیں گزشتہ دنوں بھی ایک خاتون اللہ رکھی سمیت متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں کلب روڈ ، لکڑمنڈی کے ارد گر د تجاوزات مافیا کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ارباز کمبوہ ، محمد ما جد رشید ، عبدالرحمن ، ممتا ز احمد ، منظور احمد ، سیف اللہ ، اکبر علی ، عبدالرشید ، عنصر علی ، ایم اجمل ساقی ، راشد غازی ، اشرف نیا مت ، ملک امجد علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لکڑ منڈی میں ہر طرف لکڑیاں پھیلی پڑی ہیں گدھا ریڑھی اور رکشہ والون نے جگہ جگہ کھڑے ہو کر خودساختہ اسٹینڈ بنا لئے ہیں متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوسکی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈی او وہاڑی ، ایڈمنسٹریٹر ، ٹی ایم او وہاڑی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے لکڑی منڈی ، کلب روڈ اور ان کے ارد گرد علاقوں سے تجا وزات مافیا کو ختم کیا جا ئے