پیرس: (نمائندہ خصوصی) جس طرح ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے ایٹم بم بنانے پر محسن پاکستان کہا اسی طرح پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا خواب دیکھنے والے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی
پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے مبارک عمل کی تکمیل جس کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی جس کمال جرات سے ذوالفقار علی بھٹو نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں یہ اعلان کیا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے پاکستان کی سلامتی کیلئے ایٹم بم ضرور بنائیں گے جس پر قائد عوام لائق تحسین ہیں ذوالفقار علی بھٹو کو عالمی سازشوں کے ذریعے قتل کروا دیا گیا والفقار علی بھٹو نے ایک ناممکن کو ممکن بنانے کا جو مشن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سپرد کیا تھا اُس مشن کی تکمیل کیلئے بھٹو مرحوم کا ڈاکٹر صاحب سے تعاون مثالی رہا۔ ڈاکٹر صاحب بھی بھٹو اور قوم کی توقعات پر اترے اور بالآخر پاکستان دنیا میں ایٹمی طاقت بننے والا پہلا اور اب تک واحد اسلامی ملک قرار پایا پاکستان کے ایٹمی بم کو بھی ہمارے دشمن اسلامی بم کا نام دیتے ہیں۔ ہمیں اسلامی ایٹمی طاقت بننے پر فخر ہے جس طرح پاکستان کے نابغہ روزگار سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے ایٹم بم بنانے پر محسن پاکستان قرار دیتے ہیں تو پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا خواب دیکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے۔