لاہور;معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ شیر کا شکار جیب کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، نواز شریف ملک میں نہ آئے تو مسلم لیگ ن کو بہت بڑا نقصان ہوگا ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر نوازشریف اور مریم نواز واپس نہ آئے تو ،
مسلم لیگ ن کو بہت بڑا نقصان ہونے جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کو صرف اسی صورت ہی فائدہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز جلد از جلد واپس آجائیں،انہوں نے کہ جیپ کے ذریعے شیر کا شکار کیا جاتا ہے ۔اگرچہ اس مقصد کے لئے جیپ میں بندوق بھی رکھی ہوتی ہے لیکن شکار میں مرکزی اہمیت جیپ کی ہی ہوتی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ شیر جیپ کے نیچے آکر کبھی نہیں مرتا بلکہ شیر کو گولی سے مارا جاتا ہے ۔ چودھری نثار کو جیپ کا نشان کیوں ملا؟ اس کا جواب چودھری نثار ہی دے سکتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار کا کہناتھا کہ جیپ کانشان چودھری نثار کو کیوں ملا اس کا جواب تو صرف چودھری نثار ہی دے سکتے ہیں۔ جیپ کے نیچے آکر شیر کو کبھی مرتا نہیں دیکھا بلکہ شیر کو گولی سے مارا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی مارشل لاغلط لگا تھا اور آج بھی کوئی اس کی خواہش کر رہا ہے تو غلط ہے ۔ فوج میں اس وقت بہت میچور لوگ ہیں انہوں نے اس قدر ہرزہ سرائی اور باتوں کے باوجود کسی چیز پر تھوکا تک نہیں بلکہ وہ اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا مقدمہ کسی مارشل لا کے دور میں نہیں بنا بلکہ یہ خود نواز شریف کے دور میں بنا ہے ۔ اب اگر کوئی کہتا ہے کہ عدالت کافیصلہ غلط تھا تو قانونی راستے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بنگالیوں کو ہم شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی حال مسلم لیگ ن نے پاکستان آرمی کا کیا ہوا ہے کہ ہر وقت یہ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں کہ فوج مار شل لا لگانے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذرائع آمد ن بتانہیں سکتے ۔ کبھی فوج کا نام لیتے ہیں، کبھی عمران خان کا اور کبھی جیب کا الزام لگانا شروع کردیتے ہیں۔