لاہور: خفیہ اداروں کی جانب سے لاہور میں مسلم لیگ ن کے چہیتے ایس ایچ اوز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ فہرست میں شامل ایس ایچ اوز کئی کئی سال تک ایک ہی تھانے میں تعینات رہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سے پہلے خفیہ اداروں کی جانب سے لاہور میں مسلم لیگ ن کے چہیتے ایس ایچ اوز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جبکہ ایس ایچ اوز کے سفارشیوں کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے، فہرست میں شامل تمام افراد ن لیگ کے دور میں مسلسل تعینات رہے ۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے حالیہ دنوں میں تمام ایس ایچ اوز کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا ۔
فہرست کے مطابق ایس ایچ او عاصم رفیع کی والدہ مسلم لیگ ن کی کارکن ہیں اور ان کے سر پر ایم پی اے غزالی بٹ کا دست شفقت رہا ہے۔ انویسٹی گیشن انچارج تیمور عباس سابق ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کے ہم زلف ہیں۔ ایس ایچ او ملک خالد سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث تھا اور ایم این اے ملک پرویزکے زیر سایہ اپنی نوکری پر قائم تھا۔
ایس ایچ او شبیر اعوان کا سفارشی حبیب اعوان ایم پی اے ، سلیم شوکت اعوان انچ/آئی این وی کاسفارشی شیباز گجر ایم پی اے ، نوید اعظم ایس ایچ او کا سفارشی خواجہ سعد رفیق ہے۔ افضل سندھو ایس ایچ او کا سرپرست طلحہ برکی ہے تو احسان اشرف بٹ ایس ایچ او سی ایم ہاؤس کی سفارش پر تعیناتی لے کر بیٹھا ہوا ہے۔ عامر سلیم ایس ایچ او مرکزی ملزم سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے سر پر خواجہ سعد رفیق کا دست شفقت ہے ، عاصم جہانگیر ایس ایچ او کے سفارشی غزالی بٹ اور شہباز گجر ہیں جبکہ وقاص احمدایس ایچ او کے رابطے براہ راست وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے ساتھ تھے۔
تنویر احمد ایس ایچ او کاسفارشی راحیل اصغر ایم این اے، زبیر بھٹی ایس ایچ او کا سفارشی رانا تنویر منسٹر ، جاوید گجر ایس ایچ او کا سفارشی شاہ رخ بٹ سی ایم ہاو¿س ، تنویر گجر ایس ایچ او کا سفارشی گلزار گجر ایم پی اے، رانا مظہر ایس ایچ او سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کا بھتیجا ہے۔ قیصر عزیز ایس ایچ او کا سفارشی رانا تجمل ایم پی اے ، رانا شاہد حسین انچ/آئی این وی کا سفارشی رانا مقبول ، یاسر عباس ایس ایچ او کا سفارشی گلزار گجر ایم پی اے ہے۔