ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سیکرٹری لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجو کیشن کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ ، ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور ایمر جنسی وارڈ میں ونٹی لیٹرنہ ہونے پر سرزنش ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجو کیشن ڈاکٹر نوید احمد چوہدری اور اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کے ہمراہ اچانک ڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ کیا دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ایمر جنسی وارڈ ، سی سی یو وارڈ ، آپریشن تھیڑ ، لیبارٹری ، بلڈبنک ، میل /فی میل وارڈز ، ڈائیلائسز سنٹر اور لینن سٹور کے معائنہ کے بعد ایمر جنسی وارڈ میں ونٹی لینٹر کی موجودگی اور بلڈبنک میں ضروری ادویات کی ہر وقت فراہمی کے بارے میں سخت ہدایات جاری کیں ہسپتال میں داخل مریضوں کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تمام چھوٹے بڑے آپریشن ہسپتال میں کیے جائیں تاکہ کسی مریض کو لاہور یا فیصل آباد ریفر کرنے کی ضرورت نہ پڑے اس موقع پر سرجن نعیم احمد قریشی نے سیکرٹری لیٹریسی نوید احمد چوہدری کو ایم او کی کمی کو پورا کرنے کے بارے میں درخواست کی جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا نے سرجن کا تبادلہ رکوانے اور ڈاکٹر وں کی کمی کو پورا کرنے کا کہا جس پر سیکرٹری لیٹریسی ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے ڈائیلائسز سنٹر میں ڈاکٹر کی کمی پورا کرنے سمیت تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کو پہنچانے کا وعدہ کیا اس موقع پر اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن ، ایم ایس غلام ےٰسین بلوچ بھی موجود تھے اس سے پہلے سیکرٹری لیٹریسی نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا ۔