اولڈ ھم (محمد اکرم باجوہ) کاروان ادب برطانیہ کے اعلان کے مطابق ادبی نشست تواتر کے ساتھ جاری ہے ،ماہ رواں یہ محفل پنجابی اور اردو زبان کے شاعر اور کمپئیر سید نبیل حیدر
کی خواہش پر اولڈ ھم میں رکھی گئی، انورجمال فاروقی نے تلاوت کلام پاک ک لئیے قاری منظور احمد شاکر کو دعوت دی۔
تلاوت کے بعد انور جمال فاروقی نے سلسلہ جاری رکھنے کے لئیے کاروان کے صدر جناب صابر رضا کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی صابر رضاصاحب نے حاضرین کو بتایا کہ کاروان کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے دو اہم فیصلے کئیے ہیں ،پہلا فیصلہ تو یہ کیا ہے کے محترمہ نغمانہ کنول صاحبہ کو کارون ادب خواتین ونگ کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
نمبر دو فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہرسال کاروان ادب ان شاعر اور ادیبوں کی کتاب شائح کرے گا جو اس کے متحمل نہیں ہیں اس کے بعد انہوں نےمہمان خصوصی جناب منصور آفاق کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی ،اس نشست کی صدارت معروف صحافی طاہر چوہدری اور محترمہ نغمانہ کنول کے سپرد تھی نشست کا باقاعدہ آغاز سید نبیل حیدر کی نظامت سے ہوا۔
نعت رسول مقبول قاری منظور احمد شاکر نے پیش کی ، اس کے بعد محمد انور صاحب نے انتہائی پرسوز آواز میں کلام اقبال پیش کیا عمر فاروق ، عثمان عبدالقیوم ، سید نبیل حیدر ، مخدوم امجد شاہ انورجمال فاروقی ،اشتیاق میر ، محترمہ نغمانہ کنول اور صابر رضا نے اثرانگیز کلام سے سرد موسم کو گرمی میں تبدیل ک دیا اس کے بعد مہمان خصوصی کو زحمت کلام دی گئی۔
منصور آفاق کے کلام کے بعد ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا نشست کے صدر طاہر چوہدر ی نے کہا آج کی نشست برسوں یاد رہے گی حلقہ ارباب ذوق کے صدر چوہدری انور جو خرابی موسم کے باعث شریک نہیں ہو سکے تھے نہں نے فون پر نیک خواہشات ک اظہار کیا۔