کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے بھٹو ازم سے پیار کرنے والے شہادت سے نہیں ڈرتے نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں جو آخری دم تک جاری رہے گی کوئی زبردستی اپنی سوچ مسلط نہیں کر سکتا۔
سابق صدر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والی پولیس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ امدادی رقم ایک کروڑ روپے کی جائے گی۔
شہدا کے بچوں کیلئے تعلیم بھی مفت کریں گے۔ آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کی رجسٹریشن کی ہدایت بھی کی۔