شیخوپورہ(بیورورپورٹ)محکمہ لائیواسٹاک کے عملے نے مضر صحت بڑا گوشت لاہور کے ہوٹلوں میں پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی اور فاروق آباد میں کاروائی کرتے ہوئے 200کلو مردہ بھینس کاگوشت برآمد کرکے نہر میں پھینک دیا، ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ گوشت ویران علاقہ میں مردہ بھینس کو چیر پھاڑ کرکے ایک ڈالہ پر لاہور لیجایا جارہا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے اسے پکڑ لیا اور ایک شخص کو گرفتار کرکے فاروق آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔