ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں چیلنجوں کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کرتی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا امریکی صدرکی ٹویٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر یا نواحی علاقوں میں فوجی اڈے بنانے سے متعلق چین کی کوئی درخواست نہیں ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے،چند عناصرکی جانب سے اس ترقیاتی منصوبے پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں کمی کی خبریں بےبنیاد ہیں جبکہ پاک افغان تجارت میں حالیہ عرصے میں تیزی آئی اور پاک افغان تجارت کے لیے تمام تجارتی راستے ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی پرتفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ وزرائے دفاع و خارجہ دونوں اس ضمن میں بات کر چکے ہیںاور جلد ریکارڈ کی تیاری سے متعلق کام شروع کردیا جائے گا