ترجمان وفاقی وزارت پانی بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دیگر اوقات میں شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ ادھر کمشنر کراچی نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران کے الیکڑک نے سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز خان نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے، جبکہ سوئی گیس کمپنی کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔
کے الیکٹرک انتظامیہ نے کمشنر کو بریفنگ میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کی کمی کے لیے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔