گجرات(انور شیخ سے ) گجرات اورگر دونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری تنگ آگئے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے سخت گرمی اور روزوں میں شہریوں کا بھروکس نکال دیا ،مگر اسکے باجود واپڈا احکام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی جاری نہ کر سکا،واپڈا احکام سحری اور افطاری کے اوقات میں بلاوجہ بجلی بندکر دیتے ہیں جس کی وجہ سے روزہ داروں کو کوفت کا سامنا ہوتا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پانی پانی کی بوند کو ترس جاتے ہیں مگر واپڈا احکام تھوڑی بھی شرم نہیں آتی ،شہر بھر میں دس سے بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ سراسر زایادتی ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور گجرات کے منتخب عوامی نمائندے بھی خاموش ہیں