بیجنگ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے پاکستانی عوام کا مقدر نہیں ہیں، الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور چین جیسے دوستوں کے تعاون سے توانائی کے بحران پر جلد قابو پالیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے چینی توانائی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تعاون سے 2017ء تک تقریبا ً5ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
چینی حکام نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ توانائی منصوبوں کے لئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔