یس اردو.کام)…..لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں لوگ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سےپریشان ہو کر رہ گئے، اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ واٹ برقرارہے۔
وزارتِ پانی وبجلی کےحکام اس صورت حال کو غیرمتوقع گرم موسم اوربعض آئی پی پیز کی عدم ادائیگی کے باعث اچانک بندش سےمنسلک کر رہےہیں۔
لاہوراورفیصل آباد سمیت پنجاب کےکئی علاقوں میں شہری بجلی کی بےترتیب اور طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہفتے کے دن شیڈول لوڈشیڈنگ میں2سے3گھنٹےکا اضافہ کر دیاگیا۔
وزارتِ پانی و بجلی ذرائع نےبتایاکہ تربیلا اور منگلاپاور ہاؤسزمیں فنی خرابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،تربیلا اور منگلا ارسا کی ہدایت کے مطابق پانی کا اخراج کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہناہےکہ اکتوبرمیں گرمی کی شدت میں کمی آ جاتی ہے،لیکن اس بارخلافِ معمول گرم موسم برقرارہے، جس کے باعث ایئر کنڈیشنرز مسلسل چل رہے ہیں اوربجلی کی طلب میں کمی نہیں آ سکی۔
وزارتِ پانی و بجلی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوارمیں کمی کا مسئلہ عدم ادائیگی کے باعث 4آئی پی پیز اور2 جینکوز کی غیر متوقع بندش کےباعث بھی پیش آیا،بجلی کی رسد اور پیداوار میں مزید 1ہزار230 میگاواٹ کا شارٹ فال آ گیاہے ، وزارتِ پانی و بجلی اور جنریشن کمپنیوں کے درمیان معاملات طےکئےجا رہے ہیں،معاملات طے پاتےہی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
ذرائع نےمزیدبتایاکہ اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ واٹ برقرارہے، تاہم لاہور میں صورتحال بہتربنانےکے لئے لاہور کاکوٹہ 2ہزار2سو سے بڑھا کر 2ہزار650میگا واٹ کردیا گیاہے