جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف آج شارع فیصل پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک مافیا بن چکا ہے، ڈیزل بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
کراچی میں شاہراہ فیصل پر کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف آج دئیے جانے والے دھرنے کے استقبالیہ کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقے 16 سے 20 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک اپنا ڈیزل بچانے کی خاطر عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عدالتیں کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہیںکیونکہ کوئی فیصلہ نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے 15 روز کا کہا تھا مگر ابھی تک ان کا کوئی جواب نہیں آیا،لگتا ہے گورنر بھی بے بس ہیں۔