لاہور (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی طلب کم ہونے پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لیسکو حکام کے مطابق ایئر کنڈیشنر اور پنکھے بند ہوتے ہی بجلی کی طلب نصف رہ گئی ہے اس لیے لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے
شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ روزانہ سے کم ہو کر 2 ہزار 400میگا واٹ پر آ گئی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق دور دراز دیہی علاقوں میں جہاں بجلی چوری زیادہ ہے اورلائن لاسز کی کیٹیگری چار اور پانچ ہے وہاں تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق گرمیوں میں شہریوں نے بجلی کا بے جا استعمال نہیں کیا اس لیے لوڈشیڈنگ کم ہوئی۔دوسری جانب ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ؟جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیاسپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے اوردرخواست میں لکھا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل علم الدین غازی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت پانی و بجلی، مشترک مفادات کونسل اور چیرمین واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے درخواست میں نشاندہی کی کہ زرعی شعبے اور بند صنعتوں کی بحالی کے لیے کالا باغ ڈیم کا بننا بہت ضروری ہے۔