بہاولپور : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 سے پہلے ملک کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے، موجودہ حکومت کی ترجیح پاکستان میں بجلی کوواپس لانا، گیس کی کمی دورکرنا، دہشت گردی ختم کرنا، کراچی کے حالات درست بنانا اور مسلح جتھوں کاخاتمہ ہے۔
بہاولپورمیں سولر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی روشنیوں کو دوبارہ بحال اور اندھیروں، غربت، جہالت کاخاتمہ کیا جائے گا، بجلی پاکستان سے روٹھ گئی ہے اس کو منا کر لارہے ہیں، 2017-18 میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔
افسوس اس بات کا ہے کہ ہم دوسروں سے مانگتے ہیں، پھراس رقم کاحشر کرتے ہیں۔ 30سال کے دوران صرف ایک فیصد منصوبوں پر کام ہوتارہا ہے۔ 30فیصد خرچ کیاجاتا تھا اور 70 فیصد خود کھا جاتے تھے یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے۔