counter easy hit

خیبر پختونخوا کیلئے عالمی بینک کا قرضہ التواء کا شکار

عالمی بینک خیبرپختونخوا حکومت کے بعض محکموں سے مطمئن نہیں جس کے باعث صوبے کیلئےبینک کا قرضہ التواء کا شکار ہوگیا ہے ۔ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کل پشاور میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

Loan of the World Bank for KPK postponed

Loan of the World Bank for KPK postponed

قرضے کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی بینک بعض محکموں کے منصوبوں سے مطمئن نہیں۔ زراعت، سیاحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے 2 فروری کو اجلاس طلب کیاگیا ہے جس میں ورلڈ بینک اور خیبر پختونخوا کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آب پاشی اور بجلی کے منصوبوں پر ورلڈ بینک اور خیبرپختونخوا حکومت متفق ہوگئے ہیں ۔ورلڈ بینک نے چند ماہ قبل خیبرپختونخوا حکومت کو 70 ارب روپے قرضہ دینے کی منظوری دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website