اسلام آباد: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارٹی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے۔
LOC firing, the Foreign Office summoned the Indian Deputy High Commissioner
دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت پر مذمت اور فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ 2 روز میں 2 شہری شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں سول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔