سیالکوٹ (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارتی جارحیت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے ورکنگ باؤنڈری پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب دیہات کے رہائشییوں سے بھی ملے۔ انہوں نے فوجی جوانوں اور رہائشیوں کے حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ قوم اور پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد ہے۔ بھارتی جارحیت کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے کیونکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوتی ہے اور خطے کا امن بھی غیر مستحکم ہوتا ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کوئی خوش فہمی میں نہ رہے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیں گے۔