لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کا اعلان ہوتے ہی امیدوارمیدان میں آگئے ،پارٹیوں کے پاس ایک ایک سیٹ کیلئے کئی امیدوارسامنے آگئے،پارٹی قیادت کیلئے امیدواروں کاچناؤمشکل ترین ہوکررہ گیا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاہے اور 21.22جنوری کو امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،دوسری طرف مخصوص نشستوں کیلئے انتخاب کا اعلان ہوتے ہی سیاسی ڈیروں کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں اور پارٹیوں کے پاس ایک ایک سیٹ کیلئے درجنوں امیدوارموجودہیں،بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں شکست سے دوچارہونے والے بعض امیدواروں نے بھی مخصوص نشست کے ٹکٹ کے حصول کیلئے بھاگ دوڑشروع کردی ہے،جبکہ ان حالات میں پارٹی قائدین کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مشکل مرحلہ بن کررہ گئی ہے۔