لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مقامی کاروباری شخصیات محمدامتیازانجم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں درخواست دے دی گئی،درخواست گزارمحمدامتیازانجم ولدمحمدبشیرلالہ موسیٰ بس اسٹینڈحسین مارکیٹ میں آب زرپرنٹنگ پریس کا موقف ہے کہ گزشتہ روزمحمدعرفان ولدصبوراقبال سکنہ محلہ خالدآبادسکنہ سرائے عالمگیرنے مجھے موبائل فون سے گالی گلوچ اور قتل کی دھمکی دی،اس سے اگلے دن میراراستے میں تھڑادیالیکن علم ہونے پرمیں راستہ تبدیل کرکے دکان پرآگیا،تھوڑی دیربعدعرفان اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ میری مارکیٹ کے باہرکھڑے ہوگئے ،پانچ منٹ بعددونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مارکیٹ کے اندرآیااور ساتھیوں کو میری اور میرے چھوٹے بھائی افتخاراحمدکی شناخت کرائی ،وجہ عنادیہ بتائی جاتی ہے کہ ملزم عرفان کے بڑے بھائی کی شادی امتیازانجم کی سالی کے ساتھ ہوئی تھی جوکامیاب نہ ہوسکی اور عدالت میں طلاق کا دعویٰ ڈگری ہوچکاہے اور ملزمان راضی نامہ چاہتے ہیں ،امتیازانجم کا کہناہے کہ اگرہمارے خاندان کے کسی فردکو نقصان پہنچاتو اس کے ذمہ دارعرفان ہونگے،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے