سرائے عالمگیر (مرزا محمدوسیم بیگ سے )تحصیل سرائے عالمگیر میں بلدیاتی الیکشن کی ناقص حکمت عملی اور اقرباء پروری کی پالیسی کے خلاف پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان نے مقامی رہنماووں کے خلاف میدان لگانے کی ٹھان لی ہے نظریاتی کارکنان کے ساتھ نارواسلوک رکھے جانے کے خلاف مقامی لیڈرشپ کوبذریعہ احتسابی ورکر کنونشن تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ تفصیل کیمطابق حقائق یہ ہیں کہ بلدیاتی الیکشن میں نظریاتی کارکنان کے ساتھ مقامی رہنماووں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں نارواسلوک برتا نیز اقرباء پروری اور برادری عزم کو فوقیت دی گئی اس سلسلے میں ناقص حکمت عملی اورمشاورت کافقدان تھا۔ان اسباب کی روشنی میں موضع تھون ڈیرہ حافظ راجہ عمران پہلا احتسابی ورکر کنونشن زیر صدارت ممتاز سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت چیرمین بزنس ایسوسی ایشن کمیونٹی کمبوڈیا، صدر پاکستان کمیونٹی کوریاندیم ڈار کے منعقد ہوا جس میں تحصیل کے تمام موضعات سے کارکنان نے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی قسم کی زیادتی قبول نہیں کی جائی گی اس کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیاجبکہ نعت شریف کے بعدنظریاتی ورکر محمد شعیب آف تھون نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ میرے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا جوناقابل برداشت ہے اب اس طرح کسی دوسرے ساتھی کے ساتھ نہیں ہونے دیں گے مصلحت سے زیادتیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوسکتا اسی لیے جناب عمران خان کے حقیقی سپاہیوں کو دعوت دی ہے کہ مشاورت سے ایسا لائح عمل اختیار کیا جاسکے جو جامع اور بااثر ہو ۔ کیامقامی رہنما ہمیں بوقت ضرورت استعمال کرتے رہیں گے اور جب ان کی سیاسی ضروریات پوری ہو جائیں گی تو کیا پھر ان کاہمارے ساتھ مرحلہ وار نارواسلوک رکھاجاناانتہائی نامناسب اورغیر فطری عمل نہیں ہے ۔ اب یہ نااصافیاں اور زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے چونکہ پاکستان تحریک انصاف واحد جمہوری جماعت ہے ۔جو اپنے رہبروں کا خودانتخاب کرنے کا حق دیتی ہے اسلیے اپنے اپنے محلے اور گاو ں میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ممبر سازی کی مہم تیز کریں تاکہ سابق سلاطین اپنے تابناک ماضی کو مستقبل کی تاریکی میں گم ہوتے نظر آئیں تاکہ دوبارہ یوتھ انصافینزکے ساتھ کوئی بھی غیرمہذبانہ روایت نہ دہراسکے ۔احتسابی ورکر کنونشن کے روح رواں منتظم اعلی حاٖفظ راجہ عمران نے اپنے بیان میں کہاکہ انتہائی قلیل وقت میں میری درخواست پر اتنی بڑی تعداد میں آپ کا تشریف لانا میرے لیے قابل افتخار ہے درحقیقت یہ قائد تحریک عمران خان کے ویژن کاکمال ہے کہ آپ اپنی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں ۔ہمارے مقامی رہنماووں نے حالیہ بلدیات کے الیکشن میں ہمارے ساتھ قابل ذکر اور قابل ستائش رویہ نہیں رکھا جس کی ہمیں توقع تھی جبکہ ہم نے اس لیڈر شپ کے لیے ایک نظریاتی اور عظیم رہنما کو 2013 کے جنرل الیکشن میں پس پردہ کر کے ٹکٹ دلایا جو کہ انصاف کے اصولوں کے منافی تھااگر یوتھ ناممکن کو ممکن کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوسکتی ہے تو ناروارویہ رکھنے والوں کو کیسے قبول کیا جاسکتا ہے آپ کو ایک جامع اور منفرد احتجاجی کنونشن کے لیے اس لیے اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ مشاورتی عمل کو ایک سوچ کے مطابق مستقبل میں تقویت مل سکے