لودھراں ……چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ لودھراں کے لوگ پیکیج پر بکنے والے نہیں ہیں، یہ نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، وہ لودھراں میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایک کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ غیرت مند لوگ ہیں بہادر لوگ ہیں، نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، یہ لوگ تھانے کچہری سے تنگ آگئے ہیں، انصاف چاہتے ہیں،سڑکوں پر بعد میں پہلے پیساعوام پر خرچ کریں، اسپتالوں پر خرچ کریں تو ایک بستر پر دو مریض نہ ہوں،اورنج بس کی جگہ 25 لاکھ بچے اسکول جاسکتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا جنون 2013 ءمیں نہیں دیکھا جتنا 2015 ءکے ضمنی الیکشن میں دیکھا، پاکستان میں 30فیصد کپاس کم ہوئی ہے، یہاں کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے،میاں صاحب کی بری عادت ہے کہ بات پر قائم نہیں رہتے، جہانگیر ترین الیکشن نہ لڑتے تو یہ پیکیج نہ آتا،آپ کے جنون کی وجہ سے نواز شریف نے ڈھائی ارب روپے کا پیکیج دیا۔ان کا کہنا ہے کہ عوام تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کے جلسوں میں آتی ہے، ہمارے کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی ئیں،خیبرپختونخوا میں پولیس انتقامی کارروائی نہیں کرتی، ہم تبدیلی اور نیا نظام چاہتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے شہباز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ بتاؤ مشرف کے دور میں کتنے ناظم تھے؟ شہباز شریف دھاندلی کو کبھی نہیں بھولوں گا، دھاندلی جرم ہے، دھاندلی سے انسان کا بنیادی حق چھینا جاتا ہے،دھاندلی کے خلاف عمران خان کھڑا رہے گا، یہ لوگ انتخابات جیت کرپیسابناتے ہیں،25،25 انگھوٹے پکڑے گئے، ایک آدمی کو سزا نہیں ہوئی، حکمران ملک میں صاف شفاف انتخاب نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف عوام کی خاطرسڑکوں پرنکلیں گے،اقتدارمیں شوگرملیں چلتی ہیں،پیسا باہر منتقل کرتے ہیں،نوازشریف آپ اقتدارمیں ہیں، اگرجہانگیرترین کرپٹ ہیں توپکڑتے کیوں نہیں،جب اقتدار میں آؤں گا تو کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بدھ کو لودھراں کا الیکشن ہوگا جمعرات کو ہم جشن منائیں گے،2016ء کو تبدیلی کا سال بنانا ہے،حکمران ملک میں شفاف انتخاب نہیں ہونے دیں گے۔