لاہور: اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار اور کام کرنیوالے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے، ان کی شب و روزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستانی فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں عروہ حسین نے کہا کہ ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اس آفر کو قبول کیا اور پھر ہماری فلم کو بہترین رسپانس بھی ملا ۔
اس دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا حالانکہ کام کرنیوالے تقریباً وہی لوگ تھے جن کے ساتھ پہلے کام کر چکی تھی لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھا۔