فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لند ن میں بیٹھ کر مسلح افواج کے خلاف بیان دینے والوں کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے۔
فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ وہ عید الفطر سانحہ پشاور اور شہید فوجیوں کے نام کرتے ہیں، پاکستان کا برا سوچنے والوں کا برا وقت آ چکا ہے، پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کرے گی۔ کراچی امن اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بولنے والا ہر منہ بند کردیں گے۔ لندن میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے، ان کا علاج ہونا چاہئے۔ وہ وقت دور نہیں جب قوم خود عمران خان کا احتساب کرے گی۔ وہ جعلی ڈگری کے باوجود ریحام خان کو عید کی مبارک مباد دیتے ہیں۔