لندن واقعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ ترین سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔
London attack: PM Theresa May called an emergency meeting of Cobra
اجلاس میں برطانیہ میں دہشتگردی کے انتہائی خطرے کا الرٹ جاری رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حملےمیں ایک ہی شخص ملوث تھا۔ لندن میں آج معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انھوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس کی تعریف کی، جس نے اس موقع پر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔