برطانیہ میں بسنے والے چینیوں نے نئے چینی سال کا لندن میں ایک رنگا رنگ تقریب میں استقبال کیا۔
لندن: لندن میں نئے چینی سال رنگا رنگ تقریب میں استقبال کیا گیا۔ الٹی گنتی کے بعد لندن آئی کو روایتی سرخ اور سنہرے رنگ کی روشنیوں سے منور کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈریگن اور شیر کا رقص توجہ کا مرکز رہا۔ لندن میں رہنے والے چینی باشندوں کے علاوہ دوسری قومیتوں کے لوگوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نئے چینی قمری سال کو مرغ کا سال قرار دیا گیا ہے۔