سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں اپنے اپارٹمنٹس کے باہر غلط پارکنگ کرنے پر 65 پاؤنڈجرمانہ ہو گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مے فیئر اپارٹمنٹس کے باہر گاڑی غلط جگہ کھڑی دیکھ کر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئےاور65 پاؤنڈ جرمانہ کر دیا جس کا چالان گاڑی کے وائپر میں رکھ دیا۔ چالان کے مطابق اگر یہ جرمانہ 14 دن میں ادا نہ کیا گیا تو رقم بڑھ کر 130پائونڈ ہو جائے گی۔