counter easy hit

لندن آتشزدگی، تھریسا مے کے خلاف ’قاتل‘ کے نعرے لگ گئے

 لندن: برطانوی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی اور 70 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

London fire, took the slogan of 'killer' against Theresa May

London fire, took the slogan of ‘killer’ against Theresa May

لندن میں وزیراعظم تھریسا مے ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کےلیے پہنچیں تو درجنوں مشتعل افراد نے مقامی سرکاری کونسل دفتر پر دھاوا بول دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے تھریسا مے کے خلاف ’’قاتل، قاتل‘‘ اور ’’بزدل‘‘ کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تھریسا مے نے متاثرہ افراد کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا۔ پولیس کے مطابق 24 منزلہ عمارت گرینفل ٹاور میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ برطانوی میڈیا نے لاپتہ افراد کی تعداد 70 بتائی ہے۔ حکومتی نااہلی اور بے حسی کے خلاف 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور دیگر بلدیاتی کونسلز کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ عمارت میں دھوئیں سے خبردار کرنے والا الارم اور آگ بجھانے والے آلات کیوں نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کی فی الفور مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت پر سست ردعمل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکام کو پتا تھا کہ یہ عمارت موت کا شکنجہ ہے لیکن اس نے پھر بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم تھریسا مے نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website