اسلام آباد: نیب ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا تو لیگی کارکن گاڑی کے آگے لیٹ گئےاور شدید احتجاج کیا، تاہم کچھ دیر بعد نیب ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد میلوڈی میں واقع نیب آفس پہنچا دیا۔
لندن فلیٹس کیس میں بڑی پیش رفت، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے۔ وطن واپسی پر نیب کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لے لیا۔ ڈائریکٹر نیب رضوان نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ نیب ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا تو لیگی کارکن گاڑی کے آگے لیٹ گئےاور شدید احتجاج کیا، تاہم کچھ دیر بعد نیب ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد میلوڈی میں واقع نیب آفس پہنچا دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر عدالت میں پیشی کیلئے ہی وطن واپس آئے، ان کی گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔ ایسی حرکتیں جاری رہیں تو کارکنان کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔
اس سے قبل کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب لاہور کی ٹیم اسلام آباد پہنچی۔ نیب کے مطابق کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نےملزم کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے قومی اسمبلی کے سیکرٹری کو بھی خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے، احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا سوشل میڈیا پر پیغام میں کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر کوئی مزاحمت نہیں کی۔ سخت تحفظات کے باوجود عدالتی عمل کا حصہ بن رہے ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور، احتساب عدالت کے حکم پر نیب کی جانب سے انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے عدالتی حکم کے مطابق 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 50 لاکھ کے مچلکے ان کی جانب سے جمع نہیں کرائے گئے بلکہ حیران کن طور پر یہ مچلکے ”بنی گالہ“ سے آئے۔حیران کن بات یہ ہے کہ مچلکے بنی گالہ میں مقیم پاکستانتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نہیں بھیجے گئے بلکہ بنی گالہ کے رہائشی رب نواز نے جمع کرائے۔ جس کے بعدانہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔اس سے پہلے عدالت نے انہیں 50لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔اس سے پہلے کیپٹن(ر)صفدر کی
Adv:
گرفتاری پر ان کے بیٹے محمد جنید صفدر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد کو اسلام آباد آمد پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میرے ذہن میں ایک ہی بات گونج رہی ہے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے۔محمد جنید صفدر نے مزید کہا کہ این اے21 کے بھائیواوربہنوں ، آپ کوفخر ہونا چاہئے کہ آپ نے ایسےشخص کواپنانمائندہ منتخب کیا