لندن (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی کو بچوں کی تعلیم کے لیے خدمات پر صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
لندن میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ملالہ کو ستارہ شجاعت پیش کیا۔ تقریب میں برطانوی وزیر تعلیم مکی مورگن بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ یہ اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
انہوں نے خصوصی طور پراعتزاز حسن کو ان کی بہادری پرسلام پیش کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے ایوارڈ دینے پر صدر مملکت ممنون حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔