لندن: کچھ حلقوں کا خیال ہے ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ن لیگ اس سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر ر ہی ہے۔
کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں ن لیگ کے اندر جانشینی کی جنگ چھڑی ہوئی ہے، جس سے یہ امکان ہے کہ پارٹی منقسم ہو سکتی ہے۔ تجزیہ نگار احسن رضا نے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ایسی اطلاعات ہیں کہ سعودی شاہی گھرانے کے ذریعے میاں صاحب نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے صلح کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کوشش میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی، اسی لئے میاں صاحب نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے یہ اجلاس بلایا ہے۔ کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ن لیگ اس سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر ر ہی ہے۔
واضح رہے لندن میں (ن) لیگ کے بڑوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی 3 نومبر کو نیب عدالت میں پیشی کے حوالے سے صلاح مشوروں سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی وزراء بھی اجلاس میں شریک تھے۔