لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو ٹھوس شواہد پیش کرے۔
London police refused to reopen the case against MQM founder
حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر برطانیہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوبارہ کھلوانے کے لیے برطانیہ سے رابطہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولا جائے، تحقیقات کے دوران برطانیہ میں جو شواہد ملے وہ بھی شیئر کیے جائیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس 3 مہینے پہلے ختم کیا گیا تھا