counter easy hit

لندن: پی ٹی آئی کا حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ

London PTI's protest

London PTI’s protest

لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔
لندن: (یس اُردو) پانامہ لیکس پر ہونے والا احتجاج ملک سے نکل کر لندن پہنچ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے۔