لندن ریحام: خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلوں کی ضرورت ہے۔
لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ نظام نے صرف ایک مخصوص طبقے کو نوازا ہے۔ جمہوریت کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے نوجوانوں کو کرداراداکرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی صلاحیتوں کے حامل اورملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پاکستانی نوجوان علم وتحقیق کے ثمرات ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچائیں۔