برطانوی نو عمر بچے اوم امین نے ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کے ٹیسٹ میں ایک سو باسٹھ پوائنٹس اسکور کیے ہیں
لندن (یس اُردو) برطانوی نو عمر بچے اوم امین نے ذہانت میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔
اوم امین نے ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کے ٹیسٹ میں ایک سو باسٹھ پوائنٹس اسکور کیے ہیں جو کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کی کیٹگری میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کی ذہانت کی سطح سے بھی زیادہ ہے ۔اوم امین شمالی لندن کے سوامی نارائن سکول کی چھٹی جماعت کا طالب علم ہے ۔ ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کی جانب سے انہیں ذہانت کا سرٹیفیکٹ بھی دے دیا گیا ہے ۔