لندن میں پارلیمنٹ کے قریب حملے کے بعد عوامی اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ،مسلمان اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہری ٹریفلیگر اسکوائر پر جمع ہوئے۔
London: The public unity show after the attack near the parliament
شہریوں نے حملے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ معاشرے کوتقسیم کرنے والے افراد کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خالد مسعود برطانوی پارلیمنٹ کی جانب بڑھا تو اس کا ہدف وزیراعظم اور اراکین اسمبلی تھے۔