counter easy hit

لندن: ہم شکل ہونے کے ساتھ یکساں ڈی این اے کے حامل بچے

London: we have

London: we have

20 کروڑ پیدائشوں میں سے کسی ایک میں ایسا ہوتا ہے کہ 3 بچے یکساں جنس کے پیدا ہوں اور ان کی صورت اور ڈی این اے میں بھی کوئی فرق نہ ہو
لندن (یس اُردو) عموماً ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ایک ساتھ ہونے والے تین بچوں کی پیدائش میں سب کی شکل بھی آپس میں ایک جیسی ہو ۔حیران کن طور پر برطانیہ میں خاتون کے گھر تین بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ معجزانہ طور پر نہ صرف ایک جیسا ڈی این اے رکھتے ہیں بلکہ ان کی شکل بھی آپس میں ایک جیسی ہی ہے ۔تاہم 20 کروڑ پیدائشوں میں سے کسی ایک میں ایسا ہوتا ہے کہ 3 بچے یکساں جنس کے پیدا ہوں اور ان کی صورت اور ڈی این اے میں بھی کوئی فرق نہ ہو۔رومن، روحان اور روکو کی 23 سالہ ماں ایلن کا کہنا ہے کہ ان تینوں بچوں کی بھنوؤں کے درمیان پیدائشی طور پر نشانات ہیں جو ان کی شناخت کو مزید مشکل بناتے ہیں۔ اسی طرح ان تینوں پے پاؤں پر بھی پیدائشی علامات ہیں۔ایلن کے لیے ان تینوں کی پہچان بہت مشکل ہوتی ہے، لہذا وہ ان سب کو اس طرح پہنچانتی ہیں کہ روحان بہت اونچا روتا اور چیختا رہتا ہے، روکو سکون سے بیٹھا رہتا ہے جب کہ رومن ہر شے پر قبضہ رکھتا ہے ۔ ایلن کی اس سے پہلے بھی ایک تین سالہ بیٹی انڈیانا ہے ۔