سائنسدانوں کے مطابق میاں بیوی کے قد میں جتنا فرق ہو گا شادی اتنی ہی کامیاب ہو گی، سائنسدانوں کہ مطابق عموماً خواتین لمبے قد والے مردوں کو پسند کرتی ہیں
لاہور(یس اُردو نیوز) ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ اگر شوہر اور بیوی کے درمیان قد کا واضح فرق ہو یعنی بیوی کا قد شوہر سے پست ہو تو یہ فرق ایک اطمینان بخش ازدواجی حیات کا ضامن ہوسکتا ہے پھر یہ فرق جتنا زیادہ ہوگا شوہر اور بیوی کے درمیان تعلقات اتنے ہی خوشگوار ہوں گے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ارتقائی لحاظ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خواتین لمبے قد والے مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن شادی کے بعد اس کے اثرات پر تحقیق پہلی مرتبہ کی گئی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق میاں بیوی کے قد میں جتنا فرق ہو گا شادی اتنی ہی کامیاب ہو گی ۔