اسلام آباد(یس اردو نیوز) ترکی کے یوم جمہوریہ اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ترک حکمت اور عوام کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری اقدار کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہاکہ ترکی کے خوشحالی اور امن کی جانب سفر میں ہم شانہ بشانہ ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔