سترہ سالہ کورڈوبا گزشتہ دس برس سے اپنے بالوں کو بڑھا رہی ہے، حفاظت کیلئے خاص جڑی بوٹیوں کا استعمال کر رہی ہے
یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں لیکن نظر آنیوالی اس لڑکی کی حد سے زیادہ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ ارجنٹائن کے شہر کورڈوبا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ اپریل لورینزاٹی نامی لڑکی 10 سال سے اپنے بال بڑھا رہی ہے۔ وہ نہ صرف اپنے بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہے بلکہ بالوں کی نشوونما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہے۔ ارجنٹائن کی حسینہ کی99.4 فٹ لمبی گھنی زلفوں نے جہاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔ وہیں اُس نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا ہے۔