لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز کی لاہور میں مسلم لیگ ن کے وکیل خواجہ حارث سے ملاقات، یہ ملاقا ت 5 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ن لیگ العزیزیہ ریفرنس کو چیلنج کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر اخبار کی ایک رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ العزیزیہ ریفرنس کو چیلنج کرے گی ۔ اس حوالے سے لاہور میں مریم نواز متحرک ہوگئیں ہیں اور انہوں نے ن لیگ کے وکیل خواجہ حارث سے ملاقات بھی کی ہے ، یہ ملاقات پاانچ گھنٹوں تک جا ری رہی ، ملاقات میں قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ہی یہ طے پایا کہ مسلم لیگ ن العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی ، مریم نواز نے خواجہ حارث کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فیصلے کے خلاف پٹیشن تیار کی جائے، پٹیشن کی تیاری کے بعد مریم نواز اور خواجہ حارث میں ایک ملاقات اور ہوگی ، پٹیشن کو فائنل کرنے کے بعد ن لیگ خواجہ حارث کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی ۔ خیال رہے کہ نواز شریف اس وقت احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد لاہور کوٹ لکھ پت جیل میں قید بامشقت کی قید کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ ابھی کچھ دیر قبل ہی نجی تی وی چینل کی جانب سے یہ خبر چلاائی گئی کہ نواز شریف کو جیل میں صفائی کے کام پر لگا دیا گیا ہے ، نواز شریف اپنی بیرک کے ساتھ ساتھ گارڈن کی صفائی بھی کریں گے ۔