بچے کی انٹرویو کے دوران بیجنگ پولیس جوان کرنے کی خواہش پوری ہوگئی، بیجنگ پولیس ٹریننگ سنٹر دورے کی دعوت
چین کے برف سے ڈھکے گاؤں میں 8 سالہ بچے “آئس بوائے” کی عجیب و غریب تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ اور اسی تصویر کی وجہ سے اسکی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔انٹرنیٹ پر فومین نامی بچے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد کئی اخباری نمائندگان اس کا انٹرویو لینے اس پہاڑی گاؤں میں آ پہنچے ۔ ایسے ہی ایک انٹرویو کے دوران فومین نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دارالحکومت بیجنگ جانا چاہتا ہے اور پولیس کا حصہ بننا چاہتا ہے، انٹرویو کے فوراً بعد اسے بیجنگ کے پولیس ٹریننگ سنٹر کے دورے کی دعوت دی گئی جہاں وہ اپنے والد کیساتھ پہنچا۔ پورے چین کے لوگوں نے اس بچے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے امداد بھیجنی شروع کردی تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکے جبکہ فومین کے والد کو بیجنگ میں ہی ایک ملازمت اور گھر بھی فراہم کردیا گیا۔