کراچی: دنیا میں سب سے طویل ترین روزے کا دورانیہ روس میں ہو گا جبکہ پاکستان میں روزوں کا درانیہ15گھنٹے سے زائد ہوگا۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھے جائیںگے جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا، جبکہ سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹیناکے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا، جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا، ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہو گا۔جبکہ پاکستان میں سب سے لمبا روزہ کتنے گھنٹے کا ہو گااور رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے لمبا روزہ 15 گھنٹے 14منٹ کا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہو گا جبکہ سب سے چھوٹے روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14منٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26منٹ کا ہو گا،ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، سکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ بابرکت ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے، برطانیہ میں مسلم کمیونٹی رمضان کریم کے استقبال کی تیاریاں کررہی ہے۔ تاہم ایک ہی شہر کی مختلف مساجد بلاامتیاز، مسلک و مشرب سحری، افطاری کے اوقات میں بہت بڑے فرق کی وجہ سے پریشان ہیں۔ سحری کے اوقات میں ایک گھنٹے سے بھی زائد فرق ہے، چیتھم ہل نارتھ مانچسٹر، جامع مسجد عبیدالرحمن ٹرسٹ، چیتھم ہل یوکے اسلامک مشن سائوتھ مانچسٹر ، مکی مسجد اہل حدیث ، شاہجہان مسجد، مدینہ مسجد میں اوقات سحرو افطار میں فرق کی وجہ سے روزہ داروں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اگرچہ چند مساجد جن میں مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک ،اسلامک سینٹر قادریہ جیلانیہ کےاوقات مشترکہ 2:26، جب کہ محقق برطانیہ علامہ ظفر محمود مجددی جامعہ کریمیہ کی سحری کا وقت 2 بجے اختتام پذیر ہوجاتا ہے جب کہ مسلم ہیریٹج سینٹر میں تین بجکر 24 منٹ پر سحری ختم ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں سیدنا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی نے تشویش ظاہر کی ہے، صدر استاد محمد صفدر، علامہ خورشید قصوری نے تمام علمائے کرام آئمہ مساجد اور مسجد کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سحر و افطار کے اوقات پر از سر نو غور کریں اور ایک ہی شہر میں 70 مساجد پاکستانیوں اور مسلمان خاندانوں کو افطار و سحر کے فرق میں نہ الجھائیں اور رمضان کے مبارک مہینے میں کمیونٹی کو منتشر ہونے سے بچائیں۔