گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں پرسخت نظررکھی جائے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاؤس میں اینٹی نار کوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مسرت نواز ملک سے ملاقات میں کیا،گورنر سندھ نے کہا کہ نشے میں مبتلا افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے لیاری میں اسپتال کا قیام قابل تحسین ہے ،ملاقات میں میجر جنرل مسرت نواز ملک نے گورنر سندھ کو اینٹی نا رکوٹکس کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ،علاوہ ازیں گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبا کی حوصلہ افزائی سے ہی مطلوبہ نتائج کا حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاؤس میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں تعریفی اسناد اورکیش ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب میں کیا، تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہہ الدین بھی تقریب میں شریک تھے، تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے سیف علی ، عائشہ ، محمد عثمان ، سرینا، حسن علی ، رابیعہ ، محمد عمیر ، رقیہ ، پارس میمن اور عبد العلیم جبکہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی طالبات شائستہ ، سمیہ جمال ، افرا جاوید ، نجف فاروق، شفا ہارون ، رخسار جمشید ، عائشہ اقبال ، طاہرہ اکبر اور عمارہ راشد کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں ،علاوہ ازیں گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں سفارت کار اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بیرونی خطرات سے نمٹنے میں ایئر فورس کی کارکردگی قابل فخر ہے ، دشمن کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج با الخصوص ایئر فورس نا قابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ دکھا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کی ایئر فورس کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں کمانڈر سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں ایئر فورس کی تربیتی صلاحیتوں ، کارکردگی ، جاری صورتحال اور دیگر اہمیت کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے گورنر سندھ کو ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری سمیت دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ایئر فورس تربیتی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی اداروں کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوان کیڈٹ اعلیٰ معیار کی تربیت کے ساتھ جدید خطوط پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔